بھارت، فلمی وراثت اور اسٹوڈیو ملکیت کی لڑائی، 13 سالہ پرانا قانونی تنازع پھر سرگرم

03 اکتوبر ، 2026

کراچی (رفیق مانگٹ)بھارت، فلمی وراثت اور اسٹوڈیو ملکیت کی لڑائی، 13 سالہ پرانا قانونی تنازع پھر سرگرم، فلمساز کمال امروہی کے خاندان اور اداکارہ پریٹی زنٹا کےقرض اور جائیداد کے دعووں پر نئی بحث شروع ، پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ شاندار امروہی کو 6 کروڑ روپے بطور قرض واپسی کی یقین دہانی پردیئے تھے تحفہ نہیں تھے، امروہی خاندان کا کہنا ہے کہکوئی قانونی دستاویز موجود نہیں، تاجدار امروہی کے پریٹی کے دعووں سے متعلق بنیادی سوالات سامنے آگئے۔ بالی ووڈ کے سینئر فلمساز کمال امروہی کے خاندان اور اداکارہ پریتی زنٹا کے درمیان 13 سال پرانا قانونی تنازع ایک بار پھر خبروں میں ہے، جس نے فلمی وراثت، مبینہ قرض اور جائیداد کے دعووں کو نئی بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔ معاملہ پونے 6 کروڑ روپے کے مبینہ قرض اور اس پر 18 فیصد سود کے ساتھ 2 کروڑ 31 لاکھ اضافی رقم کے مطالبے سے شروع ہو کر اب 17 ارب 32 کروڑ روپے(600 کروڑ بھارتی روپے) کی مبینہ وراثت کی تردید تک جا پہنچا ہے۔یہ کیس، جو 2013 سے ممبئی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، نہ صرف مالی لین دین کے دعووں پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ کمال امروہی کی قائم کردہ فلمی املاکمحل پکچرز اور کمالستان اسٹوڈیوکی ملکیت کے دیرینہ تنازع کو بھی دوبارہ سامنے لے آیا ہے۔ فریقین کے بیانات کے مطابق شاندار امروہی اور پریتی زنٹا کے درمیان تعلقات 2005 سے شروع ہوئے، جو بعد ازاں جائیداد اور مالی معاملات کے پس منظر میں پیچیدہ قانونی جنگ میں تبدیل ہو گئے۔