کراچی (رفیق مانگٹ )ایک تحقیق کے مطابق بے خوابی کو فالج، ڈیمنشیا، ڈپریشن، خودکشی کی کوششوں اور دیگر بڑے صحت کے مسائل کے بڑھتے ہوئے خطرات سے منسلک پایا گیا ہے، بے خوابی کے شکار افراد میں اسپتال داخلے کے امکانات 30 فیصد تک بڑھ گئے، بہتر نیند کے لیے باقاعدہ شیڈول اور اسکرین سے دوری ضروری قرار، تحقیق کے مطابق بے خوابی کے شکار افراد میں فالج کا خطرہ 26 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح ایسے افراد میں ڈپریشن اور خودکشی کی کوششوں کے امکانات بھی زیادہ دیکھے گئے۔بے خوابی کے شکار افراد میں مختلف وجوہات کی بنا پر اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات تقریباً 30 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔تحقیق میں بے خوابی اور ڈیمنشیا، خاص طور پر الزائمر، کے درمیان بھی تعلق دیکھا گیا ہے۔ ماہرین نے بہتر نیند کے لیے مشورہ دیا کہ روزانہ ایک ہی وقت پر سونا اور جاگنا چاہیے، سونے سے پہلے موبائل اور ٹی وی سے دور رہنا چاہیے، تحقیق آسٹریا، جرمنی، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کے محققین نے کی، جس میں تقریباً 20 جامع ریویو اسٹڈیز کا تجزیہ کیا گیا، جن میں دنیا بھر کے لاکھوں افراد شامل تھے۔
دبئی متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر تیل پھیلنے کے بعد خورفکان کی بلدیہ نے اللؤلؤیہ ساحل سمندر عارضی طور...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
اسلام آباد پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس نے اسکیم سینٹرز کے خلاف...
جیکب آباد پاکستانی سیلاب متاثرین نے جرمن کمپنیوں سے ہرجانہ وصولی کیلئے قانونی جنگ کا آغاز کردیا۔سندھ کے...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
فیصل آباد تاندلیانوالہ میں مبینہ طور پر بھیک کے کم پیسے لانے پر چچا اور چچی نے 10 سالہ بھتیجی کو تشدد کا نشانہ...
لاہور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے خاتون کو نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے ہراساں اور...
سیالکوٹ مسٹر پتلو کی منگنی میں بھگدڑ واقعے میں جاں بحق نوجوان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک...