فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے چیئرمین میاں فرخ اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لئے زیادہ سرمایہ کاری اور زیادہ ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے اور اس کے لیے صنعتوں کو مسابقتی بنانے اور طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ حقیقی برآمدی صنعتوں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے ساتھ براہِ راست رابطہ کیا جائے اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ حکومت برآمدی مسابقت میں کمی کا ذمہ دار برآمد کنندگان کو ٹھہرانے کے بجائے انہیں درپیش ساختی اور پالیسی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔ برآمد کنندگان برآمدات میں اضافے، زرمبادلہ کمانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں، تاہم انہیں توانائی اور پیداواری لاگت میں اضافے، مہنگی فنانسنگ، ٹیکسوں کے بوجھ، سیلز ٹیکس ریفنڈز میں تاخیر اور پالیسیوں میں بار بار تبدیلی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے 10 سالہ طویل المدتی اور مستقل برآمدی پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برآمدی صنعتوں کے لیے مسابقتی توانائی ٹیرف، سستی فنانسنگ، سیلز ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی، متوازن ٹیکس نظام اور بلا تعطل یوٹیلیٹیز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
دبئی متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر تیل پھیلنے کے بعد خورفکان کی بلدیہ نے اللؤلؤیہ ساحل سمندر عارضی طور...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
اسلام آباد پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس نے اسکیم سینٹرز کے خلاف...
جیکب آباد پاکستانی سیلاب متاثرین نے جرمن کمپنیوں سے ہرجانہ وصولی کیلئے قانونی جنگ کا آغاز کردیا۔سندھ کے...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
فیصل آباد تاندلیانوالہ میں مبینہ طور پر بھیک کے کم پیسے لانے پر چچا اور چچی نے 10 سالہ بھتیجی کو تشدد کا نشانہ...
لاہور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے خاتون کو نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے ہراساں اور...
سیالکوٹ مسٹر پتلو کی منگنی میں بھگدڑ واقعے میں جاں بحق نوجوان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک...