دو سال سے لاپتہ بچے علی حسن کو بازیاب کروا کر 27 اکتوبر کو پیش کرنیکا حکم

03 اکتوبر ، 2026

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے دو سال سے لاپتہ بچے علی حسن کو بازیاب کروا کر 27 اکتوبر کو پیش کرنیکا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیئےکہ پولیس رپورٹ میں کافی خامیاں ہیں ،دوران سماعت والدہ بیٹے کی جدائی میں زاروقطار روتی رہی۔