گڈز ٹرانسپورٹرز کا مطالبات تسلیم نہ ہونے پر10اکتوبر سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

03 اکتوبر ، 2026

لاہور( نیوز رپورٹر)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 10اکتوبر سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔ چارٹر آف ڈیمانڈ کے تحت ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ،احتجاج اور دھرنے کیلئے پکڑے گئے کنٹینرز کو فوری ریلیز اور 20ہزار اور 35ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔