لاہور ہیریٹیج رن اتوار کو ہوگی پنجاب بھر سے شہری شریک ہوں گے

03 اکتوبر ، 2026

لاہور (زُبیر قصوری) لاہور ہیریٹیج رن اتوار 4 اکتوبر کی صبح منعقد ہوگی، جس میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے شہری اور رنرز حصہ لیں گے۔ دوڑ کا آغاز دیوانِ عام سے ہوگا اور شرکاء لاہور کے تاریخی علاقے سے گزرتے ہوئے حضوری باغ پہنچ کر دوڑ مکمل کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریلوے والٹن اکیڈمی محمد حنیف گل بھی اس دوڑ میں بطور مبصر حصہ لیں گے۔