پنجاب کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز فلور ملز کو گندم کا کوٹہ جاری کرنے میں ناکام

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پنجاب کاڈویژنل۔ھیڈ کوارٹرز کی فلور ملوں کو گزشتہ سترہ دنوں سے پنجاب کا محکمہ خوراک پاسکو کی گندم کا کوٹہ جاری نہیں کر رھا جب کہ فلور ملز مالکان وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف حکومت کا ساتھ دینے کے لیے عوامی فلاح و بہبود کی خاطر 46 سو سے اڑتالیس سو روپے فی چالیس کلوگرام گندم کی خریداری کر کے دس کلو وزنی سبز بیگ میں سرکاری آٹا دیتی چلی آرھی ھیں ۔