ٹرمپ کا اوول آفس گرانے کی تجویز مسترد کرنے کا دعویٰ

03 اکتوبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے اوول آفس گرانے کی تجویز مسترد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹ سروس حکام نے موجودہ اوول آفس گرا کر نیا کمرہ تعمیر کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سیکرٹ سروس کے ایک عہدیدار نے انہیں اوول آفس گرا کر نیا دفتر تعمیر کرنے کی تجویز دی تھی۔