پاکستان کو آگے بڑھانا ہے تو پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ،عظمیٰ بخاری

03 اکتوبر ، 2026

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھانا ہے تو پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واضح مؤقف ہے کہ حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن قومی ویژن اور عوامی فلاح کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کسی ایک صوبے، حکومت یا سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ملک کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے بنائی جانے والی پالیسیوں کو سیاسی تبدیلیوں کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔