کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے میں گورنر راج لگانا ایک ناپسندیدہ عمل ہے ،لانگ مارچ سے گریز کریں۔ لانگ مارچ کرنا ہے تو خیبرپختونخوا میں کریں ،ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات خوش آئند، مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے، پرامن جمہوری حق استعمال کرینگے۔ سینئر رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق ہم اپنی پوزیشن پرکھڑے ہیں۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام’ نیا پاکستان‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز وقارستی کے ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور رانا ثنا نے وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکرات کی پیشکش سے آگاہ کر دیا ہے۔
اسلام آبادملک بھر میں وزیراعظم خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر...
راولپنڈی لائبہ اعجاز کی موت سے کچھ دیر پہلے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی ذرائع کے مطالبہ اسلام آباد کی...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہونہار طالبہ لائبہ کے والدین سے تعزیت کیلئے ان کے کے گھر پہنچ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی...
راولپنڈی اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی یونیورسٹی طالبہ ،لائبہ اعجاز ایچ 11 قبرستان میں...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نےلائبہ اعجازکیس میں ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ رمنا اور ایف آئی اے میں...
کراچی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ اے آئی سے ہفتے میں تین دن کام کا دور آنے والا ہے۔ تفصیلات کے...