کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی جیل میں قیدیوں کو جبری مراعات اور بھتہ وصولی کے بڑے سسٹم کا انکشاف سامنے آیا ہے اس حوالے سے آئی جی جیل سندھ کا کہنا ہے کہ رضوان میمن کے پرائیویٹ نیٹ ورک کا سراغ ملا ہے، کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق میمن برادری کے حوالہ ہنڈی، چیک باؤنس اور پراپرٹی کے تنازعات میں گرفتار افراد کو خصوصی ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ جس کیلئے رضوان میمن کراچی کے بڑے سسٹم سے منسلک ہے جو ملزمان سے جوڑ توڑ میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ ایف آئی اے، سائبر کرائمز کراچی پولیس یا دیگر اداروں کے مختلف کیسز میں گرفتار باعزت کاروباری شخصیات کو 10 لاکھ سے 25 لاکھ روپے کے عوض بی کلاس دلائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں میمن برادری کے ماضی میں گرفتار ملزمان کو سہولتوں کے حوالے دیئے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات سندھ فدا حسین مستوئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے قطعی طور لاعلمی ظاہر کی تاہم اگلے دن انہوں نے ابتدائی تحقیقات میں ایسے سسٹم کی موجودگی اور ان کا سراغ لگانے کی کارروائی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے قانونی کاروائی کیلئے ہدایات دے دی ہیں اور ایسے عناصر کے قلا قمع کرنے کیا جائے گا۔
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات میں تاخیر کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے شو کاز نوٹس کا...
لندنپاکستانی فلم اسٹار میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس جو لندن میں مقیم ایک تعلیم یافتہ وکیل تھیں کینسر کے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے شہزادہ سلطان کو آئی جی پاکستان ریلویز پولیس مقرر کردیا ہے۔ روزنامہ جنگ کا یہ...
اسلام آباد بنگلا دیش ہائی کمیشن نے تاریخی قومی انقلاب اور یومِ یکجہتی بھرپور انداز میں منایا۔ ہائی کمیشن کی...
اسلام آبادآج9نومبر سے24نومبر تک پنجاب سندھ، خیبر پختونخوا کیلئے دولاکھ ٹن سے زیادہ درآمدی گندم لے کر چار...
کراچی ورلڈ کلچر فیسٹیول ،گیارہویں روز رقص، موسیقی، فلم اور میوزیکل کنسرٹ کا راج رہا، عالمی شہرت یافتہ...
کراچی غیر قانونی بھرتیاں، ایف آئی اے نے اسعد محمود کو ڈیفالٹر اور تفتیش سے روپوش قرار دے دیا ،طلبی کے باوجود...
کراچیامیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرکے صرف...