اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے اپنے دو شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ واضح کیا گیا کہ پاکستان جاں بحق افراد کو درانداز قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے غیر مسلح شہریوں کیخلاف بلا اشتعال مہلک طاقت کا استعمال کیا، جو قطعی طور پر غیر ضروری اور انتہائی غیر مناسب تھا، جسکے نتیجے میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں واقعہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت واقعے کی فوری، شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرکےحکومت پاکستان کو نتائج سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے، بھارت ،بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا احترام یقینی بنائے اور متعلقہ دو طرفہ انتظامات اور مسلمہ سرحدی طریقہ کار کی سختی سے پابندی کرے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا تاکہ بین الاقوامی سرحد کے بیدیاں سیکٹر میں 2 اکتوبر 2026 کے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی جانب سے دو پاکستانی شہریوں کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج درج کرایا جا سکے۔بی ایس ایف کے اہلکاروں نے غیر مسلح شہریوں کے خلاف بلا اشتعال مہلک طاقت کا استعمال کیا۔ ترجمان نے کہا کہ طاقت کا یہ استعمال قطعی طور پر غیر ضروری اور انتہائی غیر متناسب تھا جس کے نتیجے میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان جا ں بحق ہونے وانے والے افراد کو درانداز قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے، اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ واقعہ بنیادی انسانی حقوق، بشمول زندگی کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت شہری زندگی کے تحفظ سے متعلق سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت سے مزید کہا گیا کہ وہ بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا احترام یقینی بنائے، متعلقہ دو طرفہ انتظامات اور مسلمہ سرحدی طریقہ کار کی سختی سے پابندی کرے، ایسے حالات سے نمٹنے میں انتہائی ضبط سے کام لے اور ایسے واقعات کے دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027میں شروع ہونے والے نیشنل...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
کراچی وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...