اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاستی ملکیتی اداروں سےمتعلق اونر شپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی دو ہزار تئیس میں ترمیم کر دی۔ تمام ایس او ایز کیلئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کردہ فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز ہوں گے، کمپنیز ایکٹ 2017 کی دفعہ225 تحت عام کمپنیوں کیلئےترمیم یا استثنیٰ SECPمیں رجسٹرڈ ایس او ایز پر بھی لاگو ہوگا۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ایس او ایز ایکٹ دو ہزار تئیس کے مقاصد کے لیے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز سے مراد تمام ایس او ایز کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کردہ فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز ہوں گے جو کمپنیز ایکٹ دو ہزار سترہ کی دفعہ دو سو پچیس کے تحت جاری کیے گئے ہوں تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ریگولیٹڈ اداروں کے لیے بینکنگ کمپنیز آرڈیننس انیس سو باسٹھ کے تحت اسٹیٹ بینک کی جانب سے دیا گیا اسٹیچوٹری فنانشل رپورٹنگ فریم ورک بشمول سرکلرز، ڈائریکٹیوز یا اس کے تحت جاری ہدایات کو فوقیت حاصل ہوگی اور کسی تضاد کی صورت میں وہی نافذ العمل ہوں گے۔شق اکتیس بی کے مطابق آئی ایف آر ایس پر عمل درآمد میں ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنیز ایکٹ دو ہزار سترہ کی دفعہ دو سو پچیس کے تحت عام کمپنیوں کے لیے دی گئی کوئی بھی ترمیم یا استثنیٰ ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ایس او ایز پر بھی لاگو ہوگا، تاہم یہ شق اسٹیٹ بینک کے اسٹیچوٹری اختیارات پر اثر انداز نہیں ہوگی اور اسٹیٹ بینک ایکٹ انیس سو چھپن کے تحت اسے فوقیت حاصل ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق شق اکتیس سی کے تحت فنانس ڈویژن کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے مشاورت کے ساتھ اسٹیچوٹری ایس او ایز کے فنانشل مینجمنٹ کے لیے تفصیلی فریم ورک جاری کرنے کا پابند کیا گیا ، تمام ایس او ایز ایکٹ کی دفعات انیس اور بیس کے تحت انٹرنل آڈٹ طریقہ کار اور میکانزم قائم کریں گے۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027میں شروع ہونے والے نیشنل...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
کراچی وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...