لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سپین سے آنے والے تجارتی اور ثقافتی وفود کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔موسمی تبدیلی کے چیلنجز اور سموگ سے نمٹنے کے لئے سپین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔وزیراعلی نے کہاکہ بار سلونا میں اربن پلاننگ کے ذریعے روڈز اور عوامی مقامات کو پبلک فرینڈلی بنانے کے تجربے سے مستفیدہونا چاہتے ہیں۔سپینش سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کی ملاقات، تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لئے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور۔لاہور اور بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا جائزہ، چیف منسٹر کا سپین کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کو خراج ِتحسین پیش۔وزیراعلیٰ مریم یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعو،پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ سر فہرست، ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کردیا ۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ مریم سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا(Carlos Aragon Gil Delaserna)نے ملاقات کی- سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کاپرتپاک خیرمقدم کیاگیا-وزیراعلی مریم نے سپین کے سفیرکارلوس ارگون گل ڈی لا سرناکی سفارتی خدمات کو سراہااور فٹ بال ورلڈ کپ میں سپین کی فتح پر مبارکباد دی-سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنانے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا-باہمی ملاقات میں سپین اور پنجاب کے درمیان کاروباری اور تجارتی مواقع کا جائزہ لیاگیا اورسپین سے تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لئے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا- ملاقات میں فاریسٹ میں آتشزدگی،فضائی آلودگی اور ہیٹ ویوز کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویزبھی پیش کی گئی-اس کے ساتھ ساتھ لاہور اور بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا جائزہ اورسپین اور پنجاب کے درمیان ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں تعاون پر غورکیاگیا-"لا لیگا "سپین کے تعاون سے لاہور میں کوچز اورفٹ بالرز کے لئے پائلٹ فٹ بال اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا- مریم نواز نے سپین کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلی نے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنااور کاروباری وفود کو سیالکوٹ اور لاہور کے دورے کی دعوت دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعوکرلیاگیا-عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف مسقط جائیں گی-”یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ“ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزازہے-”یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ“ مختلف افراد، شہروں،حکومت اورسرکاری اداروں،سول سوسائٹی،پرائیویٹ آرگنائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،پراجیکٹس وغیرہ کو دیا جاتا ہے- ”سکرول آف آنر ایوارڈ“سستی اورمناسب ترین رہائشگاہ،پائیدار اربن ڈویلپمنٹ،بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری،شہری تعمیر نو،قدرتی آفات کے بحالی پروگرام کے اہداف کو مدنظر رکھ کر دیا جا تا ہے-37سال سے جاری 200 یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ دئیے جاچکے ہیں - پاکستان میں پہلی اورآخری مرتبہ ایرا کے ڈپٹی چیئرمین نے2007میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا-پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ2026میں سرفہرست ہے- پاکستان کے علاوہ میانمار،برازیل،تیونس اورانگلینڈ کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا ہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اپنی چھت اپناگھر پروگرام کے سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گی-عمان کے کنونشن اینڈایگزیبیشن سینٹر میں وزیراعلیٰ مریم کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپیش کیا جائے گا-وزیراعلیٰ مریم نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کردیا -وزیراعلی نے کہاکہ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپنجاب کے بے گھر افراد کیلئے اعزاز ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کاسب سے بہترین لوکاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027میں شروع ہونے والے نیشنل...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
کراچی وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...