ایک دن مکہ مدینہ، کوہ سینا پر قبضہ کرلینگے، یہودی سیاستدان کی بڑھک

04 اکتوبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی سیاستدان کے مکہ مدینہ پر قبضے کا پرانا بیان دوبارہ وائرل ہوگیا ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے ، اسرائیلی سیاستدان ایوی لپکن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ مستقبل میں اسرائیل کی سرحدیں لبنان سے سعودی عرب اور بحیرہ روم سے دریائے فرات تک پھیلتی دیکھتے ہیں۔یہ انٹرویو 2024 میں سامنے آیا تھا لیکن اُس کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر اب وائرل ہو رہا ہے، ویڈیو میں بیان کیے گئے مبینہ علاقائی تصور پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ لپکن نے کہا کہ ان کے خیال میں اسرائیل مکہ، مدینہ اور کوہِ سیناپر قبضہ کرے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پیچھے بحیرۂ روم اور سامنے کرد ہوں گے، جبکہ لبنان کو اسرائیل کے تحفظ کی ضرورت ہوگی۔لپکن ویڈیو میں مکہ، مدینہ اور کوہِ سینا کا بھی ذکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان علاقوں کو بھی اسرائیل کے زیرِ اثر لانے کی کوشش کی جائے گی۔