ٹرمپ کا 2 کروڑ امریکی بزرگوں کو یکمشت25ہزار روپے دینے کا اعلان

04 اکتوبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا 2 کروڑ امریکی بزرگوں کو یکمشت25ہزار روپے دینے کا اعلان،میڈیکیئر میں شامل افراد ادائیگی کے اہل ہوں گے،اکثر مستحق افراد کو اکتوبر کے آغاز میں براہِ راست رقم ملے گی۔ اقدام نومبرکے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے متعدد مالی اقدامات و وعدوں کے سلسلے میں سامنے آیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت میڈیکیئر میں شامل 2 کروڑ سے زائد امریکیوں کو ایک مرتبہ 90 ڈالر کی ادائیگی کرے گی تاکہ ان کے میڈیکل انشورنس پروگرام کے ماہانہ پریمیم کی لاگت میں مدد مل سکے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق رقم میڈیکیئر امپروومنٹ فنڈ سے فراہم کی جائے گی، جس میں کانگریس نے میڈیکیئر کے فیس فار سروس پروگرام میں بہتری کے لیے 2 ارب ڈالر رکھے ہیں۔ زیادہ تر اہل بزرگوں کو اکتوبر کے آغاز میں 90 ڈالر براہِ راست بینک اکاؤنٹ میں ملیں گے، جبکہ براہِ راست جمع کی سہولت نہ رکھنے والوں کو چیک بھیجا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق بیشتر میڈیکیئر پارٹ بی میں شامل افراد اس ادائیگی کے اہل ہیں، تاہم جن کے پریمیم پہلے ہی میڈیکیڈ ادا کرتا ہے یا جو آمدن کی بنیاد پر اضافی ماہانہ رقم ادا کرتے ہیں، وہ اہل نہیں ہوں گے۔ یہ اعلان نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی جانب سے کیے جانے والے متعدد مالی اقدامات اور وعدوں کے سلسلے میں سامنے آیا ہے۔3