جیٹ فیول 9روپے 5 پیسے ؛مٹی کا تیل 7روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

04 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد (عاطف شیرازی)جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے ؛مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ،جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد طیاروں کے ایندھن اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 3 اکتوبر سے کردیا گیا ، اس سے قبل جیٹ فیول 346 روپے 47 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 321 روپے 86 پیسے فی لیٹر تھی۔