کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک کی دولت ایک دن میں 170کھرب روپے (61ارب ڈالر) بڑھ گئی۔اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص میں تیزی سے ایلون کی دولت میں بڑا اضافہ ہوا۔مسک کے اثاثے ایک ٹریلین ڈالر کے قریب، 979.7ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔فوربز کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت میں جمعہ کو ایک ہی دن میں170کھرب روپے (61ارب ڈالر) کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 979.7ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور وہ ایک ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔ فوربز کی ریئل ٹائم ارب پتی فہرست کے مطابق مسک کی دولت میں ایک دن میں 6.64 فیصد اضافہ ہوا۔ اسپیس ایکس کے حصص 7 فیصد سے زیادہ بڑھے اور 158.84 ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ ٹیسلا کے حصص تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد 371.32 ڈالر پر پہنچ گئے۔ ٹیسلا نے تیسری سہ ماہی میں 4 لاکھ 86 ہزار 532 گاڑیوں کی ترسیل کی، جو تجزیہ کاروں کی توقعات سے زیادہ رہی۔ فوربز کے مطابق مسک اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، جبکہ جیف بیزوس تقریباً 370.7 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ مسک جون میں مختصر مدت کے لیے دنیا کے پہلے کھرب پتی بنے تھے، جب ان کی دولت 1.45 ٹریلین ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027میں شروع ہونے والے نیشنل...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
کراچی وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...