اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےپی ٹی آئی کےلانگ مارچ کے باعث اسلام آباد اور پنجاب کےمختلف اضلاع میں رینجرزکی تعیناتی میں توسیع کر دی،رینجرز اہلکار امن و امان برقرار رکھنے ،سیکیورٹی معاونت کیلئے15اکتوبر تمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دینگے، سیکیورٹی اقدامات کےتحت رینجرزکی تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اس سےپہلے پانچ اکتوبرتک رینجرز کی تعینات کئے گئے تھے ی ۔ رینجرز کی تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے۔رینجرز چیف کمشنر اور صوبائی حکومت کے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔ تعینات دستے دوران ڈیوٹی کسی بھی خطرے یا پرتشدد سرگرمی کا سامنا کرنے پر اپنے دفاع میں مناسب کارروائی کر سکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کی تعیناتی پاکستان رینجرز آرڈیننس انیس سو انسٹھ کی دفعات سات بی اور دس جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ انیس سو ستانوے کی دفعات چار اور پانچ کے تحت کی گئی ہے- حکام کے مطابق تعینات رینجرز اہلکار امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی معاونت کے لیے تمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027میں شروع ہونے والے نیشنل...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
کراچی وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...