کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ماشکیل گورندرمیں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فتنہ الہندوستان کا حملہ فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد جہنم حاصل ہو گئے سکیورٹی فورسز کاجوان شہادت کے رتبے پر فائز ہوگیا جبکہ 6 جوان زخمی ہوئے فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ ٗ گولہ بارود قبضے میں لے لیاسیکورٹی ذرائع کے مطابق گورندر ماشکیل میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) نے حملہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی جوانوں نے بھی جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میںچھ دہشت گرد جہنم واضل ہو گئے سیکورٹی فورسز کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو قبضے میں لے لیا اس دوران نائیک وحید شہید جبکہ . حوالدار ناصر ٗ نائیک مہتاب ٗ نائیک نوبت علی ‘ لانس نائیک انعام مہر ‘سپاہی جان بادشاہ اور لانس نائیک مشتاق زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر فورٹ1 اور 58 ونگ ہیڈکوارٹر سے اضافی نفری پہنچ گئی اور جوانوں نے تمام دستیاب ہتھیاروں سے بھرپور جوابی کارروائی زخمی جوانوں کو فوری طبی امداد دے دی گئی ہےدریں اثناوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ضلع واشک کے علاقے گورندر ماشکیل میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027میں شروع ہونے والے نیشنل...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
کراچی وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...