’’دہلی پولیس کی وردی اتارو، آر ایس ایس کی نیکر پہنو‘‘، بھارتی اسٹوڈنٹ رہنما

04 اکتوبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اسٹوڈنٹ رہنما نے احتجاج کے دوران ’’دہلی پولیس کی وردی اتارو، آر ایس ایس کی نیکر پہنو‘‘ کا نعرہ لگادیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اسٹوڈنٹ رہنما نہا بورا نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر طنز کرتے ہوئے ان کی وردیوں کے حوالے سے ایک طنزیہ تبصرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے بورا کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ’’وردی کے ذریعے خاکی نیکر کی الیکشن کمیشن آف انڈیا میں تصدیق ہونی چاہیے۔‘‘ یہ بظاہر ایک طنزیہ جملہ تھا، جس کے ذریعے پولیس کی وردی کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔ یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس اہلکار مظاہرین کو قابو کرنے اور احتجاج کے مقام پر مظاہرین کو حراست میں لینے کی کارروائی کر رہے تھے۔