اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران میں ہر طرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، ہم بھی میڈ اِن پاکستان پرچلےجائیں تومسئلہ حل ہوجائےگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، جہاں آپ کو ضرورت ہے میں 24 گھنٹے حاضر ہوں۔محسن نقوی نے کہا کہ پچھلےتین چار ماہ کے دوران ایران کےکافی دورےکیے، جو لوگ ایران نہیں گئے ان کے خیال میں ایران تباہ حال ملک ہوگا لیکن میرے ساتھ کئی لوگ ایران گئے اور حیرت سے واپس آئے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران میں ہرطرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، اگر ہم بھی میڈ ان پاکستان پرچلے جائیں تو مسئلہ حل ہوجائے گا، ایران پرپابندیاں ہیں اگر وہ آگے جاسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں جاسکتے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حل یہی ہےکہ کسی نہ کسی طریقے سے ایکسپورٹ بڑھائیں۔ نظام کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے، آپ کو ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بزنس پاسپورٹ پرکام ہورہا ہے،کاروبار کے لیے جو سہولت چاہیے ہم دیں گے۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027میں شروع ہونے والے نیشنل...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
کراچی وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...