اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن(جے ایم سی) کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی، جس کی وہ اپنے بحرینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کو آنے والے اجلاس کے ایجنڈے اور دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے پاکستان-بحرین تعاون کو مزید وسعت دینے میں جے ایم سی کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ تیاریاں مکمل کریں اور اگلے ہفتے بحرینی وزیر خارجہ کے دورے سے ٹھوس نتائج حاصل کریں۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ اور تمام متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027میں شروع ہونے والے نیشنل...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
کراچی وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...