کراچی (ٹی وی رپورٹ) صحافی و تجزیہ کاروں منیب فاروق اور اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ ملاقات ٹرک کی بتی ہے، گورنر راج کا خدشہ برقرار ہے۔ مذاکرات کا سہیل آفریدی حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ریاست کو سنجیدگی پر تحفظات ہیں۔ یہ اکٹھے بیٹھ کر کسی چیز کا اعلان بھی کردیں ممکن ہے اس کے بعد بھی چیزیں پایہ تکمیل تک نہ پہنچیں۔نمائندہ جیو نیوز حیدر شیرازی نے بتایا کہ ملاقات پر اتفاق ہے تاہم پہلے لانگ مارچ ختم کرنے یا پہلے ملاقات کرانے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے بتایاکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ ۔ سینئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات بہنوں کی رہائی وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے سینئر لیڈر ان کو سینئر حکومتی وزیر کی کال آئی اس میں کہا گیا کہ غیر مشروط طور پر لانگ مارچ کو ختم کرنے کا اعلان کریں گے اس سے آگے اقدامات کئے جائیں گے ان سے یہ کہا گیا ایسا ممکن نہیں ہے اور یہ تجویز دی گئی کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے اگر پھر وہ آکر کہہ دیتے ہیں تو لانگ مارچ ختم ہوجائے گا۔بات چیت کے ذریعے اگر معاملہ حل ہوجاتا ہے لانگ مارچ نہیں ہوتا تو پھر یہی لگتا ہے کہ حکومت جو چاہتی تھی وہ ہوا ہے اور تحریک انصاف پیچھے ہٹی ہے۔ منیب فاروق کی بات سے متفق ہوں عین ممکن ہے حکومت ملاقات نہ کرائے اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ عمران خان سخت موقف لیں گے جس کی وجہ سے ملاقات کروانے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ جو بھی مذاکرات کامیاب ہوں گے اس میں تمام چیزیں سیٹل ہوجائیں گی اور سیاسی درجہ حرارت بھی نیچے آئے گا عمران خان سے ملاقات کا سلسلہ بھی شروع ہوگا لیکن اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ لانگ مارچ ختم ہونے کے باوجود بھی گورنر راج لگ سکتا ہے تو یہ پی ٹی آئی جو بتارہی ہے یہ موقف اس کے بالکل برعکس ہے۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027میں شروع ہونے والے نیشنل...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
کراچی وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...