اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے2 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کی برآمد کا طریقہ کارطے کر لیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے،چینی کی برآمد ایل سی ایٹ سائٹ یا ایڈوانس پیمنٹ پر ہوگی۔ چینی برآمد پر شپمنٹ کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوگی جبکہ ایکسپورٹ پروسیڈز کی رپورٹنگ اسٹیٹ بینک کے ضوابط کے مطابق ہوگی۔وفاقی حکومت نےمراسلے کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو فیصلوں سےآگاہ کیا۔ مراسلے کے مطابق اسٹیٹ بینک نےوفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت دو لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے مجاز ڈیلرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسٹیٹ بینک کےسرکلر کےمطابق پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کےمل وائزکوٹہ کےمطابق فنانشل انسٹرومنٹ جاری ہوگا،چینی کی شپمنٹ صرف بذریعہ سمندر ہو گی، مجاز ڈیلرز ٹرانزیکشن کی ڈیوڈیلی جنس اورکلائنٹ کی بونافائیڈز کی تصدیق کریں گے،مجازڈیلرزکوتمام صارفین کوآگاہ کرنےاورمکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ،یاد رہے کہ ای سی سی اور وفاقی کابینہ نےگزشتہ ماہ دو لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027میں شروع ہونے والے نیشنل...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...
دبئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس کے سابق گورنر جیفری کولیر کو متحدہ عرب امارات میں امریکا کا نیا...
اسلام آ باد 13ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز کی کمی کا انکشاف ،افغان ٹرانزٹ آمدن میں...
کراچی وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...