لاہور (نیوزایجنسی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جو ہمارے ساتھ کیا، وہی آج ان کے ساتھ ہو رہا ہے ، جو ہمارے ساتھ ہوا اس کا کوئی جواز نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے ، اس کا بھی کوئی جواز نہیں، مہربانی کر کے کسی کو غدار بنانے کا کام بند کیا جائے، انہوں نے ملکی سیاسی جماعتوں سے بددلی اور مایوسی کا اظہار کردیا۔ لاہور میں کانفرنس سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک آئین کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا، پاکستان کو ہم نے خود برباد کیا، سیاستدان برابر کے ذمے دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاستدانوں نے ملک کی بربادی کے لیے سہولت کاریاں کیں، میں ملکی سیاسی جماعتوں سے بد دل اور مایوس ہو چکا ہوں۔
کراچی بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب پہنچ گئی، دہلی میں ڈیجیٹل کاؤنٹر نصب، دہلی اسپتال میں انسانوں کی...
نوشکی نوشکی میں قتل ہونے والے جہانزیب ولد محمد نعیم بڑیچ کی میت تدفین کیلئے مقامی قبرستان لائی گئی تو گاڑیوں...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2027 میں شروع ہونے والے نیشنل...
کراچی ایران جنگ بندی کے باوجود خلیجی ممالک کیلئے توانائی ترسیل مہنگی اور خطرناک ہوگئی ۔ کرائے اور بیمہ...
انطالیہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تیل اور گیس کی صنعت سے وابستہ لابیوں کو شدید تنقید کا...
اسلام آباد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کل 12 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں 50 ممالک کی کان...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول 3 ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا کر دیا ،نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر کیلئے ہوگا۔...
اسلام آباد چار لاکھ ٹن چینی برآمد اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء درکار،چار...