لانگ مارچ ؛اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

04 اکتوبر ، 2026

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےپی ٹی آئی کےلانگ مارچ کے باعث اسلام آباد اور پنجاب کےمختلف اضلاع میں رینجرزکی تعیناتی میں توسیع کر دی،رینجرز اہلکار امن و امان برقرار رکھنے ،سیکیورٹی معاونت کیلئے15اکتوبر تمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دینگے، سیکیورٹی اقدامات کےتحت رینجرزکی تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اس سےپہلے پانچ اکتوبرتک رینجرز کی تعینات کئے گئے تھے۔ رینجرز کی تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے۔