وفاقی حکومت نے2لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی برآمد کاطریقہ کارطے کر لیا

04 اکتوبر ، 2026

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے2لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کی برآمد کا طریقہ کارطے کر لیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی نے اہم فیصلے کر لیے، چینی کی برآمد ایل سی ایٹ سائٹ یا ایڈوانس پیمنٹ پر ہوگی۔ چینی برآمد پر شپمنٹ کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوگی جبکہ ایکسپورٹ پروسیڈز کی رپورٹنگ اسٹیٹ بینک کے ضوابط کے مطابق ہوگی۔وفاقی حکومت نےمراسلے کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو فیصلوں سےآگاہ کیا۔