کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سےمتعلق سفارشات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

04 اکتوبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک ) کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا سے متعلق سفارشات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں، جس میں میں 16سال سے کم عمر بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے عمر کی تصدیق کا مؤثر میکنزم اور جامع ریگولیٹری فریم ورک بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کےمطابق نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈنےکم عمر بچوں کے سوشل میڈیا سے متعلق سفارشات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں،جس میں میں16سال سے کم عمر بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے عمر کی تصدیق کا مؤثر میکنزم اور جامع ریگولیٹری فریم ورک بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔کمیشن نے بچوں کو آن لائن گرومنگ، جنسی استحصال اور نقصان دہ مواد سے تحفظ دینے کیلئےمؤثر قانونی و انتظامی اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے بچوں اور نامعلوم بالغ افراد کے درمیان غیر ضروری آن لائن رابطے محدود کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ نے درخواست میں اٹھائے گئے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عمر کی تصدیق کا مؤثر میکنزم اور جامع ریگولیٹری فریم ورک بنانے ،آن لائن جنسی استحصال کی تحقیقات کیلئے خصوصی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا ہے ۔