KPاوربلوچستان میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیاں، 11دہشتگردہلاک

04 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی/ نیوز رپورٹر ) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 5اور ماشکیل میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد 6دہشتگرد مارے گئے۔ صدر ، وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور دیگر کی دہشتگردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے پر فورسز کی تعریف ،پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا ،5دہشت گرد مارے گئے ،بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں کارروائیوں کے دوران 6ہشتگرد ہلاک ہوئے ، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔