مذاکرات ،سپیکر ایاز صادق کا کشیدہ صورتحال بہتر بنانے کیلئے مثبت اور مؤثر کردار

04 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد (طاہر خلیل ) سپیکر سردار ایاز صادق نے مذاکرات کے دوران سہیل آفریدی اور خواجہ آصف کے ٹویٹ پرتلخ جملوں کے تبادلے اور کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں فریقین کو مذاکراتی میز پر برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کیا، اسپیکر کی مداخلت سے مذاکراتی عمل میں تعطل کا امکان ٹل گیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں سے کسی کو بھی مذاکرات سے واک آؤٹ نہیں کرنے دیا گیا، اسپیکر نے فریقین کے تحفظات سنے اور بات چیت جاری رکھنے پر آمادہ کیا ۔