موسمی تبدیلی کےچیلنجز، سموگ سے نمٹنے کیلئے سپین کےتجربات سے فائدہ اٹھائیںگے، وزیراعلیٰ مریم نواز

04 اکتوبر ، 2026

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سپین سے آنے والے تجارتی اور ثقافتی وفود کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔موسمی تبدیلی کے چیلنجز اور سموگ سے نمٹنے کے لئے سپین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ وزیراعلی نے کہاکہ بار سلونا میں اربن پلاننگ کے ذریعے روڈز اور عوامی مقامات کو پبلک فرینڈلی بنانے کے تجربے سے مستفیدہونا چاہتے ہیں۔ سپینش سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کی ملاقات، تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لئے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور۔ لاہور اور بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا جائزہ، چیف منسٹر کا سپین کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کو خراج ِتحسین پیش۔وزیراعلیٰ مریم یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعو، پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ سر فہرست، ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کردیا ۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ مریم سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا نے ملاقات کی- سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کاپرتپاک خیرمقدم کیا گیا- وزیراعلی مریم نے سپین کے سفیرکارلوس ارگون گل ڈی لا سرناکی سفارتی خدمات کو سراہااور فٹ بال ورلڈ کپ میں سپین کی فتح پر مبارکباد دی-سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنانے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا-باہمی ملاقات میں سپین اور پنجاب کے درمیان کاروباری اور تجارتی مواقع کا جائزہ لیاگیا اورسپین سے تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لئے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔