IMFکی ایک اورشرط پرعملدرآمد،ریاستی ملکیتی اداروں کی اونرشب مینجمنٹ پالیسی میں ترمیم

04 اکتوبر ، 2026

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاستی ملکیتی اداروں سےمتعلق اونر شپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی دو ہزار تئیس میں ترمیم کر دی۔ تمام ایس او ایز کیلئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کردہ فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز ہوں گے، کمپنیز ایکٹ 2017کی دفعہ225تحت عام کمپنیوں کیلئےترمیم یا استثنیٰ SECPمیں رجسٹرڈ ایس او ایز پر بھی لاگو ہو گا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ایس او ایز ایکٹ دو ہزار تئیس کے مقاصد کے لیے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز سے مراد تمام ایس او ایز کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کردہ فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز ہوں گے جو کمپنیز ایکٹ دو ہزار سترہ کی دفعہ دو سو پچیس کے تحت جاری کیے گئے ہوں تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ریگولیٹڈ اداروں کے لیے بینکنگ کمپنیز آرڈیننس انیس سو باسٹھ کے تحت اسٹیٹ بینک کی جانب سے دیا گیا۔