کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی طیاروں کی حوثیوں پر بمباری ،یمنی فورسز کا بھی آپریشن،حوثیوں سے جھڑپوں کے بعد یمن کی سرکاری فورسز نے تعزشہر کے کےسمیع قلعہ کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، حوثیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بمباری میں اب تک 72افراد ہلاک ہوچکے ہیں، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز پر حملے کئے گئے ہیں جبکہ ایرانی فورسز کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والا ایک مزید آئل ٹینکر ہرمز میں تباہ ہوگیا ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے نے قشم کے جزیرے کے اوپر دشمن کا ایک ڈرون مار گرایا ہے،امریکی ویب سائٹ "ایکسوس" نے جمعے کو رپورٹ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے اعلیٰ حکام نے صدارتی تفریح گاہ کیمپ ڈیوڈ میں ایک خفیہ اجلاس کیا، جس میں ایران کے ساتھ جنگ اور یمن میں سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے حوالے سے آئندہ کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ، آرمی چیف جنرل ڈین کین، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اجلاس میں شریک تھے، واشنگٹن کا فی الحال آپریشن میں شمولیت سے انکار، امریکی حکام کا کہنا ہے مشکلات پیش آئیں تو مؤقف تبدیل ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا پر 26 حملےکیے گئے ، سعودی جنگی طیاروں نے درجنوں میزائل داغے ،۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے ہفتے کے روز دارالحکومت صنعا پر 26 فضائی حملے کیے، جبکہ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے صحافی نے ریاض کے مضافات میں سرکاری سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک تنصیب سے شعلے اور دھواں اٹھتے دیکھا۔ حوثی ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا کہ سعودی طیاروں نے صنعا پر 26 حملے کیے، تاہم حملوں کے اہداف اور جانی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ صنعا میں میڈیا کے دو نمائندوں نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے اور جنگی طیاروں کو شہر پر میزائل داغتے دیکھنے کی اطلاع دی۔تازہ لڑائی میں یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز کے اطراف بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ عالمی خوراک پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ یمن کی تقریباً تین چوتھائی آبادی اپنی بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے۔ دریں اثناءعراق کی سرکاری آئل ٹینکرز کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کمپنی نے آبنائے ہرمز کے راستے ایک بہت بڑے خام تیل کے جہاز (VLCC) پر 2 ملین (دس لاکھ) بیرل عراقی خام تیل کامیابی سے روانہ کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل کے مطابق، کئی دہائیوں میں کمپنی کی طرف سے اس نوعیت کی یہ پہلی بڑی بحری تیل کی نقل و حمل کی کارروائی ہے۔دریں اثناء ایران کے سرکاری نشریاتی ادارےآئی آر آئی بی نے ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی اور عراقی فضائی کمپنیاں آج سے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کریں گی، اور ایرانی ایئر لائنز کو عراق کے نجف ایئرپورٹ کے لیے روزانہ 40 پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی رپورٹ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان شام کی تین پروازیں طے شدہ ہیں، لیکن یہ بھی بتایا کہ ماہان ایئر کو اس بحالی سے باہر رکھا گیا ہے (یعنی اس کی پروازیں شامل نہیں ہیں)۔
پشاور : خیبر پختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں2024 سے 2026 کے دوران اربوں روپے...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت میں روایتی بلدیاتی سیٹ اپ کی بجائے ماڈل انتظامی یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور...
تہران/صنعاء آبنائے ہرمز میںدوآئل ٹینکرزبارودی سرنگوں سے ٹکراگئے‘ایک میں آگ‘دوسرا سپرٹینکرڈوب گیاایران...
اسلام آ باد دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے...
اسلام آباد اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس وفاقی دارالحکومت...
اسلام آباد وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آج سوموار کو پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ھے جس میں...
کراچیایران پر فوری حملے کا جواز نہیں، اسرائیلی فوجی قیادت میں اختلاف،ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیل دو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء...