موسمی تبدیلی کے چیلنجز ، سموگ سے نمٹنے کیلئے سپین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ، وزیراعلیٰ مریم نواز

04 اکتوبر ، 2026

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سپین سے آنے والے تجارتی اور ثقافتی وفود کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔موسمی تبدیلی کے چیلنجز اور سموگ سے نمٹنے کے لئے سپین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ وزیراعلی نے کہاکہ بار سلونا میں اربن پلاننگ کے ذریعے روڈز اور عوامی مقامات کو پبلک فرینڈلی بنانے کے تجربے سے مستفیدہونا چاہتے ہیں۔سپینش سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کی ملاقات، تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لئے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور۔لاہور اور بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا جائزہ، چیف منسٹر کا سپین کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کو خراج ِتحسین پیش۔وزیراعلیٰ مریم یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعو،پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ سر فہرست، ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کردیا ۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ مریم سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا(Carlos Aragon Gil Delaserna)نے ملاقات کی- سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کاپرتپاک خیرمقدم کیاگیا-وزیراعلی مریم نے سپین کے سفیرکارلوس ارگون گل ڈی لا سرناکی سفارتی خدمات کو سراہااور فٹ بال ورلڈ کپ میں سپین کی فتح پر مبارکباد دی-سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنانے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا-باہمی ملاقات میں سپین اور پنجاب کے درمیان کاروباری اور تجارتی مواقع کا جائزہ لیاگیا اورسپین سے تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لئے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا- ملاقات میں فاریسٹ میں آتشزدگی،فضائی آلودگی اور ہیٹ ویوز کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویزبھی پیش کی گئی-اس کے ساتھ ساتھ لاہور اور بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا جائزہ اورسپین اور پنجاب کے درمیان ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں تعاون پر غورکیاگیا-"لا لیگا "سپین کے تعاون سے لاہور میں کوچز اورفٹ بالرز کے لئے پائلٹ فٹ بال اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا- مریم نواز نے سپین کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلی نے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنااور کاروباری وفود کو سیالکوٹ اور لاہور کے دورے کی دعوت دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعوکرلیاگیا-عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف مسقط جائیں گی-”یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ“ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزازہے-