اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران میں ہر طرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے،جو لوگ وہاں نہیں گئے ان کے خیال میں وہ تباہ حال ملک ہوگا ، ہم بھی میڈ اِن پاکستان پرچلےجائیں تومسئلہ حل ہوجائےگا ، انھوں نے ان خیا لات کا اظہار لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محسن نقوی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ار کہا جہاں آپ کو ضرورت ہے میں 24 گھنٹے حاضر ہوں۔انھوں نے کہا کہ پچھلےتین چار ماہ کے دوران ایران کےکافی دورےکیے، جو لوگ ایران نہیں گئے ان کے خیال میں ایران تباہ حال ملک ہوگا لیکن میرے ساتھ کئی لوگ ایران گئے اور حیرت سے واپس آئے، ایران پرپابندیاں ہیں اگر وہ آگے جاسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں جاسکتے، حل یہی ہےکہ کسی نہ کسی طریقے سے ایکسپورٹ بڑھائیں۔ نظام کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے، آپ کو ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بزنس پاسپورٹ پرکام ہورہا ہے،کاروبار کے لیے جو سہولت چاہیے ہم دیں گے۔
پشاور : خیبر پختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں2024 سے 2026 کے دوران اربوں روپے...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت میں روایتی بلدیاتی سیٹ اپ کی بجائے ماڈل انتظامی یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور...
تہران/صنعاء آبنائے ہرمز میںدوآئل ٹینکرزبارودی سرنگوں سے ٹکراگئے‘ایک میں آگ‘دوسرا سپرٹینکرڈوب گیاایران...
اسلام آ باد دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے...
اسلام آباد اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس وفاقی دارالحکومت...
اسلام آباد وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آج سوموار کو پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ھے جس میں...
کراچیایران پر فوری حملے کا جواز نہیں، اسرائیلی فوجی قیادت میں اختلاف،ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیل دو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء...