کراچی (نیوز ڈیسک ) کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا سے متعلق سفارشات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں، جس میں میں 16سال سے کم عمر بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے عمر کی تصدیق کا مؤثر میکنزم اور جامع ریگولیٹری فریم ورک بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کےمطابق نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈنےکم عمر بچوں کے سوشل میڈیا سے متعلق سفارشات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں،جس میں میں16سال سے کم عمر بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے عمر کی تصدیق کا مؤثر میکنزم اور جامع ریگولیٹری فریم ورک بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔کمیشن نے بچوں کو آن لائن گرومنگ، جنسی استحصال اور نقصان دہ مواد سے تحفظ دینے کیلئےمؤثر قانونی و انتظامی اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے بچوں اور نامعلوم بالغ افراد کے درمیان غیر ضروری آن لائن رابطے محدود کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ نے درخواست میں اٹھائے گئے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عمر کی تصدیق کا مؤثر میکنزم اور جامع ریگولیٹری فریم ورک بنانے ،آن لائن جنسی استحصال کی تحقیقات کیلئے خصوصی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا ہے ۔جبکہ این سی سی آئی اے کی استعدادِ کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کے استحصال کے خلاف خصوصی نظام بنانے کی سفارش کی ہے۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے مؤثر قانونی و ریگولیٹری اقدامات ناگزیر ہیں اور بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر قانونی و انتظامی اقدامات کی ضرورت ہے۔کمیشن نے بچوں کے حقوق کے تناظر میں پیکا ایکٹ کا ازسرِنو جائزہ لینے اور ترامیم کی بھی سفارش کی ہے۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے موجودہ قانونی فریم ورک میں بہتری کی ضرورت ہے۔
پشاور : خیبر پختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں2024 سے 2026 کے دوران اربوں روپے...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت میں روایتی بلدیاتی سیٹ اپ کی بجائے ماڈل انتظامی یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور...
تہران/صنعاء آبنائے ہرمز میںدوآئل ٹینکرزبارودی سرنگوں سے ٹکراگئے‘ایک میں آگ‘دوسرا سپرٹینکرڈوب گیاایران...
اسلام آ باد دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے...
اسلام آباد اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس وفاقی دارالحکومت...
اسلام آباد وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آج سوموار کو پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ھے جس میں...
کراچیایران پر فوری حملے کا جواز نہیں، اسرائیلی فوجی قیادت میں اختلاف،ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیل دو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء...