پنجگور ‘گوارگومیں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، تین زخمی

04 اکتوبر ، 2026

پنجگور(نامہ نگار)پنجگور میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے فتح علی بازار میں بچے کھیل رہے تھے کہ اس دوران انہیں ایک مشتبہ بارودی مواد ملا بچوں کی جانب سے اسے چھیڑنے کے دوران اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں 9 سالہ ارمان ولد انور اور 10 سالہ عمل ولد سالم جاںجبکہ 9 سالہ شاہد، 7 سالہ زاہد ولد شاہد اور 12 سالہ نوراللہ ولد رفیق زخمی ہوگئے ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچوں کو ملنے والا مواد کس نوعیت کا تھا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔