لاہور (نیوزایجنسی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جو ہمارے ساتھ کیا، وہی آج ان کے ساتھ ہو رہا ہے ، جو ہمارے ساتھ ہوا اس کا کوئی جواز نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے ، اس کا بھی کوئی جواز نہیں، مہربانی کر کے کسی کو غدار بنانے کا کام بند کیا جائے، انہوں نے ملکی سیاسی جماعتوں سے بددلی اور مایوسی کا اظہار کردیا۔ لاہور میں کانفرنس سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک آئین کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا، پاکستان کو ہم نے خود برباد کیا، سیاستدان برابر کے ذمے دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاستدانوں نے ملک کی بربادی کے لیے سہولت کاریاں کیں، میں ملکی سیاسی جماعتوں سے بد دل اور مایوس ہو چکا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں بددل ہوتے جارہے ہیں، سیاسی جماعتوں کو عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا، اگر عوام کا فیصلہ نہیں مانا جائے گا تو ملک سانحات سے دوچار ہوتا رہے گا، انہوں نے 40 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، تاہم پی ٹی آئی نے ان کی جیت تسلیم نہیں کی، سیاسی جماعتوں کو انتخابی نتائج اور عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ چھوٹے صوبوں کے حامی ہیں، تاہم مسائل صرف چھوٹے صوبوں کو حقوق دینے سے نہیں بلکہ نیت درست کرنے سے حل ہوں گے۔ ان کے مطابق ماضی میں ہم نے اپنے ہی لوگوں کے ساتھ سوتیلے باپ جیسا سلوک کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے لوکل گورنمنٹ کے مؤثر نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے لوگ اسی نظام کے ذریعے سامنے آئیں گے ، جو لوگ اہلیت نہیں رکھتے انہیں عوام پر مسلط کردیا جاتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ سیاسی جماعتوں کی سیاسی عمر اب زیادہ نہیں رہی، وہ زندگی میں رہتے ہوئے سچ بولنا چاہتے ہیں اور اب آگے انہیں صرف قبر نظر آرہی ہے۔
پشاور : خیبر پختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں2024 سے 2026 کے دوران اربوں روپے...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت میں روایتی بلدیاتی سیٹ اپ کی بجائے ماڈل انتظامی یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور...
تہران/صنعاء آبنائے ہرمز میںدوآئل ٹینکرزبارودی سرنگوں سے ٹکراگئے‘ایک میں آگ‘دوسرا سپرٹینکرڈوب گیاایران...
اسلام آ باد دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے...
اسلام آباد اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس وفاقی دارالحکومت...
اسلام آباد وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آج سوموار کو پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ھے جس میں...
کراچیایران پر فوری حملے کا جواز نہیں، اسرائیلی فوجی قیادت میں اختلاف،ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیل دو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء...