احسن بھون اور امجد شاہ کے ساتھ مکالمہ کرنے کو تیار ہوں، کیپٹن صفدر

04 اکتوبر ، 2026

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان نے کہا ہے کہ  احسن بھون اور امجد شاہ کے ساتھ مکالمہ کرنے کو تیار ہوں اور اگر میں ان سے ہار گیا تو ان سے معذرت بھی کروں گا اور اپنی باتوں کو واپس بھی لے لوں گا   اعظم نذیر تارڑ قانون کے دائرے میں رہیں، عورت کو جیل میں رکھنا مریم کی تربیت نہیں ہے مریم نے بانی کی بہنوں کو گرفتار نہیں کرایا میں بھی عمران خان سے لاکھ اختلاف رکھتا ہوں مگر اس حق میں نہیں ہوں کہ اُن کی بہنوں کو گرفتار رکھا جائے اور بشری کے کیسز کا جلد فیصلہ ہونا چاہئے، سرخ سبز ڈائری پر کتاب لکھ رہا ہوں، ڈر ہے مجھے کوئی شمالی علاقہ جات نہ لے جائے، اعظم نذیر تارڑ قانون کے دائرے میں رہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ میں کتاب لکھ کر رہا ہوں شائع کروں گا یا نہیں ابھی نہیں بتا ؤں گا ایک سرخ ڈائری ہے ایک سبز ڈائری ہے دونوں پر لکھتا ہوں ابھی کچھ نہیں بتانا چاہتا ایسا نہ ہو کوئی مجھے اُٹھا کر شمالی علاقہ جات لے جائے۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ احسن بھون راستہ میں آگئے نسرین پروین گروپ کو ووٹ نہیں پڑنے تھے اور ان کی ڈگری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون کو فون کیا کہ اس امیدوار کو نہ لائیں۔ یہ اپنی ڈگری دکھادیں میں اپنا امیدوار واپس لے لوں گا۔ ہمارے عدالتی نظام کو آزاد ہونا چاہئے ججز کی تقرری کے معاملات غلط ہے ججز کو اُٹھا کر دوسرے صوبوں میں بھیجنا صحیح نہیں چونکہ اکثر ججز کی مقامی زبان سے ناواقیت بھی کیسز پر اثر ڈالتی ہے جس نے بھی یہ قانون سازی کی غلط کی ہے۔