اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے اپنے دو شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ واضح کیا گیا کہ پاکستان جاں بحق افراد کو درانداز قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے غیر مسلح شہریوں کیخلاف بلا اشتعال مہلک طاقت کا استعمال کیا، جو قطعی طور پر غیر ضروری اور انتہائی غیر مناسب تھا، جسکے نتیجے میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں واقعہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت واقعے کی فوری، شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرکےحکومت پاکستان کو نتائج سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے، بھارت ،بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا احترام یقینی بنائے اور متعلقہ دو طرفہ انتظامات اور مسلمہ سرحدی طریقہ کار کی سختی سے پابندی کرے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا تاکہ بین الاقوامی سرحد کے بیدیاں سیکٹر میں 2 اکتوبر 2026 کے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی جانب سے دو پاکستانی شہریوں کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج درج کرایا جا سکے۔بی ایس ایف کے اہلکاروں نے غیر مسلح شہریوں کے خلاف بلا اشتعال مہلک طاقت کا استعمال کیا۔ ترجمان نے کہا کہ طاقت کا یہ استعمال قطعی طور پر غیر ضروری اور انتہائی غیر متناسب تھا جس کے نتیجے میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان جا ں بحق ہونے وانے والے افراد کو درانداز قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے، اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ واقعہ بنیادی انسانی حقوق، بشمول زندگی کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت شہری زندگی کے تحفظ سے متعلق سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت سے مزید کہا گیا کہ وہ بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا احترام یقینی بنائے، متعلقہ دو طرفہ انتظامات اور مسلمہ سرحدی طریقہ کار کی سختی سے پابندی کرے، ایسے حالات سے نمٹنے میں انتہائی ضبط سے کام لے اور ایسے واقعات کے دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔
پشاور : خیبر پختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں2024 سے 2026 کے دوران اربوں روپے...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت میں روایتی بلدیاتی سیٹ اپ کی بجائے ماڈل انتظامی یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور...
تہران/صنعاء آبنائے ہرمز میںدوآئل ٹینکرزبارودی سرنگوں سے ٹکراگئے‘ایک میں آگ‘دوسرا سپرٹینکرڈوب گیاایران...
اسلام آ باد دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے...
اسلام آباد اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس وفاقی دارالحکومت...
اسلام آباد وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آج سوموار کو پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ھے جس میں...
کراچیایران پر فوری حملے کا جواز نہیں، اسرائیلی فوجی قیادت میں اختلاف،ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیل دو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء...