لاہور ہائیکورٹ کا ترمیمی ججز روسٹر جاری پرنسپل سیٹ پر11 ڈویژن بینچ سماعت کرینگے

04 اکتوبر ، 2026

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری،لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر11 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پر 5 اکتوبر سے سماعت کرینگے، 28 سنگل بینچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت کریں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بنکنگ، کمرشل اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیب، دہشت گردی کیسوں کی سماعت کرے گا،جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں رکنی بینچ منشیات اور قتل کیسوں کی سماعت کرے گا،جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل، منشیات اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز پر سماعت کرے گا،جسٹس وقار حیدر اعوان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز اور بنکنگ اپیلوں پر سماعت کرے گا،ترمیم شدہ ججز روسٹر 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گا۔