کراچی (نیوز ڈیسک) صومالیہ کا اسرائیلی موجودگی کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان،صومالی صدر کا کہنا تھااسرائیل صومالی لینڈ میں بحری اڈہ قائم ، بر بیرا ایئرپورٹ استعمال کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہا ہے، حسن شیخ نے اسرائیل کے صومالی لینڈ تسلیم کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی اور حوثیوں پرمندب میں جہاز رانی متاثر کرنیکا الزام لگایا۔عرب چینل کو انٹرویو میں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی صورت صومالی سرزمین پر اسرائیلی موجودگی قبول نہیں کرے گا اور مشرق وسطیٰ کے بحرانوں میں صومالیہ کو گھسیٹنے کی کوششوں کی مزاحمت کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل صومالی لینڈ کے ساحلی شہر بر بیرا میں بحری اڈہ قائم کرنے اور وہاں کے ہوائی اڈے کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا مقصد خلیجی ممالک اور ایران کے قریب رسائی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی پابندی نہ کرنے کا الزام عائد کیا اور صومالی لینڈ کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی بھی مخالفت کی۔ بر
پشاور : خیبر پختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں2024 سے 2026 کے دوران اربوں روپے...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت میں روایتی بلدیاتی سیٹ اپ کی بجائے ماڈل انتظامی یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور...
تہران/صنعاء آبنائے ہرمز میںدوآئل ٹینکرزبارودی سرنگوں سے ٹکراگئے‘ایک میں آگ‘دوسرا سپرٹینکرڈوب گیاایران...
اسلام آ باد دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے...
اسلام آباد اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس وفاقی دارالحکومت...
اسلام آباد وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آج سوموار کو پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ھے جس میں...
کراچیایران پر فوری حملے کا جواز نہیں، اسرائیلی فوجی قیادت میں اختلاف،ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیل دو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء...