اسلام آباد( رانا غلام قادر )صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئیں ،وزیراعظم کی ہدایت پر میتوں کی پاکستان منتقلی کے انتظامات جاری،حکام میتوں کی پاکستان منتقلی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں ، ایتھوپین ایئرلائنز کا عملہ میتوں کے تابوتوں اور میتوں کی ضروری تیاری کا جائزہ لے رہا ہے ، کراچی آنے والی پرواز میں میتوں کی روانگی کے لیے حتمی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری سید کاشف عمر، احمد انصاری اور رفیع للہ کی میتوں کو پاکستان واپس لانے کے لیے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی تھی ۔وزیراعظم نے گزشتہ روز مرحوم کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ حکومت ان کے والد سمیت دیگر میتوں کی جلد از جلد پاکستان منتقلی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
پشاور : خیبر پختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں2024 سے 2026 کے دوران اربوں روپے...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت میں روایتی بلدیاتی سیٹ اپ کی بجائے ماڈل انتظامی یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور...
تہران/صنعاء آبنائے ہرمز میںدوآئل ٹینکرزبارودی سرنگوں سے ٹکراگئے‘ایک میں آگ‘دوسرا سپرٹینکرڈوب گیاایران...
اسلام آ باد دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے...
اسلام آباد اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس وفاقی دارالحکومت...
اسلام آباد وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آج سوموار کو پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ھے جس میں...
کراچیایران پر فوری حملے کا جواز نہیں، اسرائیلی فوجی قیادت میں اختلاف،ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیل دو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء...