وفاقی حکومت نے2لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی برآمد کاطریقہ کارطے کر لیا

04 اکتوبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے2 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کی برآمد کا طریقہ کارطے کر لیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے، چینی کی برآمد ایل سی ایٹ سائٹ یا ایڈوانس پیمنٹ پر ہوگی۔ چینی برآمد پر شپمنٹ کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوگی جبکہ ایکسپورٹ پروسیڈز کی رپورٹنگ اسٹیٹ بینک کے ضوابط کے مطابق ہوگی۔وفاقی حکومت نےمراسلے کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو فیصلوں سےآگاہ کیا۔ مراسلے کے مطابق اسٹیٹ بینک نےوفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت دو لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے مجاز ڈیلرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسٹیٹ بینک کےسرکلر کےمطابق پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کےمل وائزکوٹہ کےمطابق فنانشل انسٹرومنٹ جاری ہوگا،چینی کی شپمنٹ صرف بذریعہ سمندر ہوگی،مجازڈیلرزٹرانزیکشن کی ڈیوڈیلی جنس اورکلائنٹ کی بونافائیڈز کی تصدیق کریں گے۔