اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سپیکر سردار ایاز صادق نے مذاکرات کے دوران سہیل آفریدی اور خواجہ آصف کے ٹویٹ پرتلخ جملوں کے تبادلے اور کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں فریقین کو مذاکراتی میز پر برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کیا، اسپیکر کی مداخلت سے مذاکراتی عمل میں تعطل کا امکان ٹل گیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں سے کسی کو بھی مذاکرات سے واک آؤٹ نہیں کرنے دیا گیا، اسپیکر نے فریقین کے تحفظات سنے اور بات چیت جاری رکھنے پر آمادہ کیا ، مذاکرات کے دوران اختلافی نکات پر فریقین کے مؤقف میں سختی بھی سامنے آئی، بات چیت میں بعض مواقع پر ماحول میں تناؤ بڑھا تاہم مذاکرات کا عمل جاری رہا، اسپیکر کی کوششوں سے فریقین نے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ کل کا اجلاس بہت خوشگوار ماحول میں ہوا، آج بھی امید ہے کے تمام فریقین خوشگوار ماحول میں مذکرات کو آگے بڑھائیں گے ایاز صادق نے حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
پشاور : خیبر پختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں2024 سے 2026 کے دوران اربوں روپے...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت میں روایتی بلدیاتی سیٹ اپ کی بجائے ماڈل انتظامی یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور...
تہران/صنعاء آبنائے ہرمز میںدوآئل ٹینکرزبارودی سرنگوں سے ٹکراگئے‘ایک میں آگ‘دوسرا سپرٹینکرڈوب گیاایران...
اسلام آ باد دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے...
اسلام آباد اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں دو روزہ اجلاس وفاقی دارالحکومت...
اسلام آباد وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آج سوموار کو پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ھے جس میں...
کراچیایران پر فوری حملے کا جواز نہیں، اسرائیلی فوجی قیادت میں اختلاف،ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیل دو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء...