نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں تقرریاں، عاطف امیر ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون تعینات

04 اکتوبر ، 2026

لاہور (نیوزرپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں تقرریاں ہوگئیں ۔ ایس پی عاطف امیر ایڈیشنل ڈائریکٹر NCCIA لاہور زون آپریشنز تعینات ہوگئے۔حسام بن ثاقب کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون سے تبدیل کرکے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ۔ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سید علی ناصر رضوی نے تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ایس پی عاطف امیر اس سے قبل لاہور میں ایس پی آپریشنز سٹی اور کینٹ رہ چکے ہیں۔