FIA کاجعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز بنانے والے عناصر کو سخت قانونی کارروائی کا انتباہ

04 اکتوبر ، 2026

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایف آئی اے اسلام آباد زون نے  جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز بنانے والے عناصر کو سخت قانونی کارروائی کا انتباہ جاری کردیا،ترجمان کے مطابق بعض عناصر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی نقالی کر کے عوام کو گمراہ کرنے اور غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہیں، ادارے نے واضح کیا  کہ عوام صرف آفیشل فیس بک پیج "FIA Islamabad Zone ICT" پر شیئر کی جانے والی پریس ریلیزز اور معلومات پر ہی اعتماد کریں، کسی بھی دوسرے غیر سرکاری پیج کو ادارے کا نمائندہ نہ سمجھا جائے، عوام سے اپیل کی گئی  کہ وہ غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور ایسے کسی بھی مشکوک پیج کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔