طالبان چھٹی جماعت سے زائد کی طالبات کو اسکولوں تک رسائی دینے کے وعدوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

30 اپریل ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان حکومت چھٹی جماعت سے زائد کی لڑکیوں کو اسکولوں تک رسائی دینے کے وعدوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ، انہوں نے یہ بیان امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں دیکھا ہے کہ طالبان چھٹی جماعت سے زائد کی طالبات کو اسکول تک رسائی ممکن بنانے کے اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹے ہیں ۔ سینیٹر لندسے گراہم کی جانب سے افغانستان میں داعش اور القاعدہ کی موجودگی کے سوال کے جواب میں امریکی وزیر نے کہا کہ القاعدہ افغانستان میں بہت کم تعداد میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش خراسان اور طالبان کے درمیان واضح طور پر دشمنی ہے۔