امریکی انتخابات، کئی ریاستوں میں پولنگ مکمل، ٹرمپ مقبولیت کی کم ترین سطح پر

04 نومبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں سینیٹ کی 35، ایوان نمائندگان کی تمام 435نشستوں اور 36ریاستوں میں نئے گورنرز کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ، کئی ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، کچھ ریاستوں میں ووٹنگ بدھ کا عمل بدھ کے روز تک مکمل ہوجائے گا، ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پرآگئی ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولز نتائج کےمطابق دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کو ریپبلکن پر معمولی برتری حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ ٹرمپکا دعویٰ ہے کہ نتائج اس کے برعکس ہوں گے ،امریکی اخبار کے مطابق سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی شہری ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں (جس کی وجہ ایران جنگ ہے) سمیت زندگی کے اخراجات میں اضافے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو شکست دینے کے موڈ میں ہیں۔پولنگ اسٹیشنز کھلنے کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے قومی صبح کے ٹیلی ویژن شو’’فاکس اینڈ فرینڈز‘‘ کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”میرے خیال میں نتائج آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ بہتر ہوں گے۔“تاہم، بہت سے سروے اس کے برعکس صورتحال دکھا رہے ہیں، اور یہ پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ چند ایسی ریاستیں بھی جہاں دہائیوں سے ڈیموکریٹک سینیٹر منتخب نہیں ہوئے، وہاں بھی سیاسی بازی پلٹ سکتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول پر دیئے گئے اپنے بیانات کی میڈیا کوریج پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔